حکومت خوفزدہ اور کمزور ہوچکی ہے، اسد عمر

 پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ اور کمزور ہوچکی ہے۔

 ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ بدترین سیاسی انتقام کے شکار حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا ہے ، عام نوعیت کے مقدمے پر دو رائے ہوسکتی ہے لیکن مہینوں مقدمے بناکر گرفتار کرکے کورٹ کے دھکے لگوائے جارہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات سندھ حکومت کی طرف سے بنائے گئے ہیں جبکہ عمران خان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جب داتا دربار پر تقریر کررہا تھا اس وقت اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوگیا، یہ خوفزدہ اور کمزور ہوچکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو طبعی سہولیات نہیں دی جارہی ہے ، انکی ٹانگ میں شدید تکلیف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سینٹرل جیل جانے کی کوشش کی لیکن ہمیں ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملیر کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دس جھوٹے  کیس اور بنالیں کیونکہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے سارے ڈاکو آزاد گھو رہے جبکہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، جیل میں پیغام دیا جاتا ہے جب تک سیلاب ک صورتحال سے نہیں نکلتے مجھے رہا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ میں مافیاز کے خلاف ہم جہاد کر رہے ہیں، مجھ پر 27 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں، جب بھی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں جھوٹا کیس بنا دیا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سارے کیس سندھ حکومت کی مدعیت میں درج ہیں، مجھے جیل کے اندر سے رہائی سے پہلے گرفتار کیا گیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.