سیلاب سے متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی بہت بڑا چیلنج تھا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی بہت بڑا چیلنج تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.