عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، فواد چوہدری

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، وسطی اورشمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہو گا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ پھر فیصل آباد جلسہ اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اورلیڈر اس قومی اثر ونفوذ کا حامل نہیں ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.