وفاقی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک چھڑک رہی ہے، عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ
مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک چھڑک رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ زرداری شریف گینگ کے نوسرباز ترجمان صبح شام عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے گھٹیا پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سیلاب اور مہنگائی کے طوفان میں پھنسے ہیں اور یہ سارا وقت مخالفوں کے خلاف جھوٹی من گھڑت اشتعال انگیز کہانیاں سناتے ہیں۔
زرداری شریف گینگ کے نوسرباز ترجمان صبح شام عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے گھٹیا پراپیگنڈہ کرتے ہیں
عوام سیلاب اور مہنگائی کے طوفان میں پھنسےہیں اور یہ سارا وقت مخالفوں کے خلاف جھوٹی من گھڑت اشتعال انگیز کہانیاں سناتے ہیں
عوام کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک چھڑکا جارہا ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) September 7, 2022
انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے درد کا احساس ہوتا تو وفاقی حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے حکومتی پالیسی بناتی، ہر وقت درباری ترجمان صرف جھوٹ بولنے اور وفاقی حکومت کی نا لائقی اور چوری پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
اگر عوام کے درد کا احساس ہوتا تو وفاقی حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے حکومتی پالیسی بتاتی یا سیلاب زدگان کے لیے پیکج کا اعلان کرتی
ہر وقت درباری ترجمان صرف جھوٹ بولنے اور وفاقی حکومت کی نا لائقی اور چوری پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) September 7, 2022
Comments are closed.