یہ مجھے نااہل کرواکر الیکشن کروانا چاہتے ہیں، عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان کا بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ لوگ مجھے نااہل کرواکر الیکشن کروانا چاہتے ہیں‘۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں سینئر اینکر سمیع ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی دیر سے الیکشن ہوں گے، سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
عمران خان کا کہنا ہے ملک کے ساتھ بہت بڑی سازش اور غداری ہوئی ہے، صاف اور شفاف انتخابات کرائیں کیونکہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔
اپنی ذاتیات کے لیے نہیں کہہ رہا ہے کہ الیکشن کروائیں، صاف اور شفاف الیکشن ہی واحد نتیجہ ہے ملک کو اس دلدل سے نکالنے کا۔ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے حکومت میں بیٹھے ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سب کی کوشش ہے کہ کسی طرح مجھے نااہل کروائیں، ضمنی انتخابات اس لیے ملتوی کیے تاکہ پہلے مجھے نااہل کروائیں اور پھر الیکشن ہوں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے چن کر 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کروانے تھے لیکن جب تمام سیٹوں پر میں کھڑا ہوا تو یہ گھبراگئے، یہ مجھے نااہل کرواکر ہی الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔
اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔
Comments are closed.