وزیر اعظم کا گللگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم
وزیر اعظم شہباز شریف نے گللگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے سروے ٹیمز تشکیل دے دی ہیں، این ڈی ایم اے کی مشاورت سے سروے ٹیموں کو متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے۔
تمام ڈپٹی کمشنرز کو 15 ستمبر تک سروے اور تخمینہ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری محی الدین وانی رپورٹ وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کو بھجوائیں گے۔
Comments are closed.