یوم دفاع کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیغامات
تحریک انصاف کے رہنماؤں
یوم دفاع کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پیغامات جاری کردیے گئے ہیں۔
یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 میں بھارت کی جارحیت کے خلاف اور ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
فواد چوہدری
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر یوم دفاع کی مناسبت سے لکھا کہ وطن کے سجیلے جوانوں تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔
وطن کے سجیلے جوانوں۔۔۔تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں #MartyrsOurProud https://t.co/H8p3GY4Q2c
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2022
فیصل جاوید
رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ تمام ماؤں،خاندانوں کو سلام جو اپنے جگر گوشوں کو اپنے دین، اپنے وطن کے واسطے میدان میں اتار دیتی ہیں۔
تمام ماؤں،خاندانوں کو سلام جو اپنے جگر گوشوں کو اپنے دین,اپنے وطن کے واسطےمیدان میں اتار دیتی ہیں۔انکے حوصلے کو سلام جنہوں نے بیٹے بیٹیوں کی جدائی کاناقابل برداشت درد اپنے سینے میں پوست کرلیا-الله کی رضا پر رضامندی اختیار کرکے صبر و برداشت کی نئی مثالیں قائم کیں#DefenceDay pic.twitter.com/w7ff27AuU9
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 6, 2022
فیصل جاوید نے کہا کہ انکے حوصلے کو سلام جنہوں نے بیٹے بیٹیوں کی جدائی کا ناقابل برداشت درد اپنے سینے میں پوست کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الله کی رضا پر رضامندی اختیار کرکے صبر و برداشت کی نئی مثالیں قائم کیں۔
اسد عمر
مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے 1965 کی جنگ کا اہم واقعہ بیان کرکے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی اور لکھا کہ 6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا۔
6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا. اس محاز پر پاکستان فوج کی 11 ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی. میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے. pic.twitter.com/FVGWLoKas3
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 6, 2022
اسدعمر نے لکھا کہ اس محاز پر پاکستان فوج کی 11ویں ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی جبکہ میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے۔
فیاض چوہان
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 6 ستمبر کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے جب بھی پاک فوج کو للکارا اسے منہ کی کھانا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جواں مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا، پوری قوم بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے پر تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ان شہدا کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
Comments are closed.