گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا حصول وبال جان بن گیا
لوگوں کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا حصول وبال جان بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو اربوں روپے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی فیس کی مد میں ادا کرنے کے باوجود 23 لاکھ سے زائدشہری ان کے حصول کے لیے دفاترکے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
فیسوں کی بر وقت وصولی کے باجود گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس فراہم نہ کی جاسکیں۔شہری نمبر پلیٹس کی مد میں محکمہ ایکسائز کو تقریباً پونے 3ارب روپے سے زائدادا کرچکے ہیں۔
اس ضمن میں نیم سرکاری کمپنی سے معاہدے کے باوجود بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔ گزشتہ 4 سالوں سے 23 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التوا کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2سال کے عرصے میں نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں 800روپے اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجراء نہ ہونا ایکسائز حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed.