وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام طبقات سے حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کی اپیل


چوہدری پرویزالہیٰ

چوہدری پرویزالہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ سے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے6 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔

اس کے علاوہ فلورملز ایسوسی ایشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے کا آٹا اور امدادی سامان بھی دیا گیا۔

‘سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا’

پرویزالہیٰ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، متاثرین کی بحالی میں معاونت کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ہاتھ بٹائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ارکان کے جذبے کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کی تکالیف کے ازالے کیلئے حکومت کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت میں گھرے افراد اپنوں کی امداد کے منتظر ہیں، اس آزمائش میں ہم سب کو متاثرین کا سہارا بننا ہے، بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، معاشرے کے تمام طبقات متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد میں عاصم رضا، طاہر حنیف ملک ،افتخار وٹو،میاں ریاض، عامر رفیق، قیصر رشید، ریاض اللہ ،حافظ احمد شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ اجلاس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پرویزالہیٰ نے  منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

‘سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے’

انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں، لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ویژن بہت واضح ہے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰجی ایم سکندر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز ہاؤسنگ، قانون، آبپاشی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی بورڈ ممبر شنیلہ علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ایگزیکٹو اربن یونٹ اور  متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.