کل ہم نے 5 بجے لبرٹی گول چکر پر جمع ہونا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل ہم نے 5 بجے لبرٹی گول چکر پر جمع ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے 5 بجے لبرٹی گول چکر پر جمع ہونا شروع کرنا ہے، سب سے بڑا چور اسحاق ڈار نہیں مریم کا سارا ٹبر چور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم سے یہ اپنے سارے کیس ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفرور ہیں، چور ہیں، ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم جو ٹیئر گیس لائے ہو تم پر استعمال کرینگے، جتنے جعلی کیس ہم پر کئے گئے تھے آج سب ختم ہو گئے ہیں۔

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.