محکمہ موسمیات کا ڈینگی کے حوالے سے خطرناک الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے خطرناک الرٹ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے 10 بڑے شہروں سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد فیصل آباد ، سیالکوٹ ، لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی میں اضافے کا امکان ہے۔
تمام متعلقہ ادارون کو ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈینگی بخار ملک میں گذشتہ 10 سالوں سے لوگوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔
ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد سازگار ماحول کے باعث 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے۔ درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کی افزائش کے لیے سازگار ہے۔
ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے۔درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے۔
موجودہ موسمی صورتحال ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے بہترین ہے۔ وسط ستمبر کے وسط سے ہی ڈینگی کے حملے کے لیے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔
Comments are closed.