کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹرز ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں، تنویر الیاس
تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹرز ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں 6ویں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیکل کالجز میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے کام میں انسانیت کو ترجیح دیں اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ مریض کا علاج کریں۔
سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹرز ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے ہاتھ میں شفاء ہوتی ہے لیکن دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالج میں ریسرچ کے لیے لیبارٹریز قائم کریں حکومت فنڈز دے گی جبکہ کینولا، سنی پلاسٹ اور ڈسپوزایبل سرنج تیار کریں حکومت معاونت کرے گی۔
تنویر الیاس نے کہا کہ خواتین ڈاکٹرز کسی بھی معاشرے کا حسن ہیں۔ مشکلات کے باوجود ہماری خواتین میڈیکل کے شعبہ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ خواتین ڈاکٹرز انسانیت اور خدمت کے جذبہ سے ہارٹ کی فیلڈ میں آئیں تاکہ خواتین مریضوں کو آسانی ہو۔
Comments are closed.