کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، انشاء اللہ اگلے سال کے آخر میں  اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ یہ اب تک کے شوکت خانم  پروجیکٹز میں سے  سب سے بڑا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید ترین آلات سے لیس ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.