ڈینگی کے حملے جاری، کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 402کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 297کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی 86 ، ضلع شرقی 82 ،ضلع وسطی 66 ، ضلع جنوبی 25 ، ضلع ملیر 25 ، ضلع غربی 11 اور ضلع کیماڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 30 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کےمزید 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور میں 136نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مردان میں 134 اور صوابی 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر سے اب تک ڈینگی کے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کا نیا حکم نامہ جاری
کراچی میں ڈینگی روکنے کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی میں تعلیمی اداروں میں ایک ماہ تک پی ٹی اور اسمبلی پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس کو مکمل آستین اسکول ڈریسز پہننے کی ہدایت کی جائے اور تعلیمی اداروں میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔
Comments are closed.