وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کوئی وزیر سیلاب زدہ علاقوں میں نظر نہیں آرہا ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کوئی وزیر سیلاب زدہ علاقوں میں نظر نہیں آرہا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی تکلیف میں برابر کا شریک ہے دنیا امداد کررہی ہے جبکہ سیلاب زدگان کیلئے فنڈز اکھٹا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ساٹھ فیصد پنجاب میں وزیر اعلیٰ لاپتہ اور بچہ جمورے کے ہاتھ صوبہ دیا ہوا ہے، کہیں پرویز الہٰی یا کوئی ان کا شخص سیلاب زدگان کے ساتھ نظر نہیں آرہا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اٹھارہ لاکھ روپے تنخواہ دے رہے ہیں کون سا کام کررہے ہیں یہ صاحب، تیتر بٹیر اور مرغابیوں کے گوشت کے آرڈر پرویز الہٰی کی صحت پر پکوائے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب زدگان کےلئے پیسے اکٹھے کررہے ہیں دوسری طرف راجہ بشارت کہتے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹیوٹا الٹس گاڑیاں خریدی جارہی ہیں تو کون سے سیلاب زدگان کو ٹیوٹا الٹس کی گاڑیوں میں بٹھایا جارہا ہے؟۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما نے کہا کہ ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹ میں ایف آئی آر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مذہبی منافرت پھیلانے پر درج کیاگیا کیا شرم نہیں آتی عمران خان کبھی پیغمبروں کی تعداد تو کبھی لادینیت کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی ٹچ آپ نے متعارف کروایا ہے جاوید لطیف نے عمران خان کو ہدایت کی بات کی لیکن جوعمران خان وہ کہہ رہے اس پر پھانسی لگ جانی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مذہب ریڈ لائن ہے بار بار منع کرنے کے باوجود عمران خان جان بوجھ کر مذہب کا استعمال کررہے ہیں، اب کیا عدلیہ اس بات کو برداشت کرے گی؟۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں عمران خان کہتا رہا مجھے کوئی چھوڑا نہ جائے مجھے اعتماد میں لیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان بائی پاس کے لئے اپنے لوگوں کے ترلے کررہا ہے، جب مذہب کارڈ انبیا کی توہین اسلام کا مذاق اڑائیں گے تو پی ٹی آئی کے لوگ کیوں برداشت کریں گے؟۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے قوم کو بتایا سراج الدولہ کون اور میر صادق اور میر جعفر کون تھا آج ایک تعیناتی ایشو بنا دی گئی اس پر عمران خان تلملا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خود کو پیغمبروں کے ساتھ ملاتا جو خود خاتم النبین نہ کہہ سکے وہ کسی منصب کے قابل ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو دوائیاں کیا ہم کہیں کھلاتے ہیں، ستر سے زیادہ لوگوں کو وزیر بنانے کے وعدے کئے وہ پورے نہ ہوئے۔
Comments are closed.