پنجاب میں مخلوط حکومت کی نااہلی عروج پر پہنچ چکی ہے، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مخلوط حکومت کی نااہلی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

عطا تارڑ نے سیشن عدالت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر قدرتی آفت کے باعث کروڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے وہ جماعت جس کی پنجاب، کے پی میں حکومت ہے وہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

‘پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے’

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، ریاست مخالف بیانات دیئے جا رہے ہیں، پنجاب میں مخلوط حکومت کی نااہلی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جوڈیشل آڈر کے تحت معرض وجود میں آنے والی حکومت نظر نہیں آرہی، یہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے عثمان بزدار نااہل تھے مگر یہ باپ بیٹا، انہوں نے تو سبھی ریکارڈ توڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ! اللہ کے فضل سے پرویز الہیٰ حکومت کا بھی جلد خاتمہ کریں گے، عمران خان نے عوام کی ایک ایک پائی جو لوٹی ہے اُسکا حساب لیں گے۔

‘ہاشم ڈوگر جیسا نالائق وزیر داخلہ آج تک نہیں دیکھا’

انکا کہنا ہے کہ رانا شہباز اور خیال کاسترو نے میرے خلاف جھوٹے بیان دیئے، ہاشم ڈوگر کا میں دل سے مشکور ہوں کہ دونوں تفتیشوں پر اُنہوں نے پراسکیوٹر پیش نہیں کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کرنل ہاشم ڈوگر میں نے آپ جیسا نالائق وزیر داخلہ آج تک نہیں دیکھا، کرنل کافی کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ آکر کافی پیئں۔

 عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس ملک میں ایک گھڑی چور جو جلسوں میں گلے پھاڑ کر اداروں پر حملے کرتا ہے وہ فرح گوگی کو کب پاکستان بلا کر عدالت میں پیش کرے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.