پاک فوج کا عمران خان کے اداروں سے متعلق بیان پر ردعمل

پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں بیان کے معاملے پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے فیصل آباد جلسےمیں توہین آمیزاورغیرضروری بیان دیا۔

آئی ایس پی آرنے کہا کہ نازک وقت میں پاک فوج کی سینئرقیادت کومتنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔ پاک فوج میں عمران خان کے بیان پرشدید غم وغصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق نازک وقت میں پاک فوج کی سینئرقیادت کومتنازعہ بنانےکی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے۔ پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اورحفاظت کیلئے ہرروزجانیں قربان کررہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.