پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان کے مختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے کانٹینٹ سیل نے پاکستان کے 11 ممالک سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 11 ممالک سے 101 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 82 کروڑ 58 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا قرض لیا۔
11 ملکوں میں چین ،برطانیہ،امریکہ،فرانس،سعودی عرب،جاپان ،جرمنی،جنوبی کوریا،اٹلی ،کویت اور عمان شامل ہیں ۔
پاکستان نے جاری ترقیاتی منصوں کے لیے سب سے زیادہ قرض چین سے لیا۔ چین نے 13 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 29 کروڑ 16 لاکھ ڈالر قرض دیا۔
برطانیہ سے 3 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 3 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔امریکہ سے 12 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 13 لاکھ 39 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔
فرانس سے 14 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 64 کروڑ 65 لاکھ 40 ہزار ڈالر ،سعودی عرب سے 13 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 63 کروڑ 36 لاکھ ڈالر اور جاپان سے 2 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 کروڑ 33 لاکھ 10 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق جرمنی سے 28 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار ڈالر،جنوبی کوریا سے 10 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔
اٹلی سے 2 جار ی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار ڈالر،کویت سے 2 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور عمان سے 2 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار ڈالر قرض لیا گیا ہے ۔
Comments are closed.