دہشت گردوں کی پاک افواج کے جوانوں پر فائرنگ، سپاہی شہید
دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان افغان بارڈ ر پار سے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوتوئی کے عام علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کےجوانوں کی بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جعفرآباد کے 34 سالہ نظر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.