پاکستان کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کی ترقی اہمیت کی حامل ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے گلگت بلتستان کی ترقی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

انہون نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کے لیے بنیادی روٹ مگر یہاں اس کا نام و نشان نہیں، وفاقی حکومت جی بی کو سی پیک میں اس کا حصہ دے اور صنعتی زون قائم کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موسم میں شدت کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے لیے خیموں میں وقت گزارنا مشکل ہو رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گھروں کی تعمیر کے لیے لوگوں کو فوری طور پر امداد دیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرح تعلیم میں اضافہ کے باوجود ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں جبکہ پاکستان کی ترقی کے لیے گلگت بلتستان کی ترقی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تمام حکومتوں نے جی بی کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، حکمران مسائل حل کرنے میں سنجیدگی دکھائیں اور وعدے پورے کریں۔

سراج الحق کی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل

دوسری جانب اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپیل بھی کی۔

سراج الحق نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے رہیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کے کھانے کے لیے راشن، پینے کے لیے دودھ نہیں جبکہ بچوں میں دست، قے کی بیماریاں پھیل رہیں، ادویات غائب ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹس کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز لوگوں تک نہیں پہنچ رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں نے امداد اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فراہم کر دی، متاثرین کو پرچی پر ملتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں مگر ظالم حکمران مصیبت کے وقت بھی سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.