پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے، آصف زرداری

آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔

صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے، پاکستان پر جب بھی سخت وقت آیا، متحدہ عرب امارات ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔

متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد، امارات کی مزید 2 پروازیں پہنچ گئیں

پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے امدادی سامان لے کر پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کا تسلسل جاری ہے۔

عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے آج دو امدادی پروازیں پاکستان پہنچیں، یہ پروازیں نور خان ایئربیس، راولپنڈی پر موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 18 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے وغیرہ لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس سنگین مشکل کی گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.