بدترین میڈیا سینسرشپ؛ عمران خان کے وزیراعظم شہباز شریف سے چند سوالات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے بدترین میڈیا سینسرشپ کے مظاہرے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چند سوالات پوچھ لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے میڈیا سینسرشپ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا کہ شہباز شریف سے میرا سوال ہے کہ تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے میڈیا پر ہماری زباں بندی کے ذمہ دار آپ ہو؟
عمران خان نے کہا کہ اہلِ صحافت پر تشدد اور ان کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج کے ذمہ دار شہباز شریف کیا آپ ہو؟ ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھے اور تحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنے کے ذمہ دار آپ ہو؟ میری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہو؟
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے مجرم تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اگر آپ ہمارے آئینی حقوق غصب کرنے اور اظہار وصحافت کی آزادی کے حوالے سے عالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو پھر قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار آخر کون ہے؟
Comments are closed.