ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کل شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی آنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

بارشوں کی پیش گوئی

 ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے داخل ہوچکا ہے اور بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 14 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک ،چکوال ،جہلم ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات ،فیصل آباد، چترال دیر، سوات، مانسہرہ ،کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور ، مردان ، نوشہرہ ،صوابی میں بھی  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 14 ستمبر کے دوران بکھر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں اور 13 اور 14 ستمبر کے دوران لسبیلہ، قلات ،خضدار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.