غیرمعمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، قائم مقام گورنرسندھ


آغا سراج درانی

آغا سراج درانی

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

آغا سراج خان درانی نے گڑھی یاسین کے بارش متاثرین میں راشن کی تقسیم اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

‘عوام کی مدد میں غفلت کسی صورت معاف نہیں کی جائیگی’ 

انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ افراد کو جلد از جلد مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس سال 2010، 2011 سے بھی زیادہ مشکل صورتحال ہے، حکومت سندھ  شکار پور سمیت تمام اضلاع کو پہلے ہی آفت زدہ قرار دے چکی ہے، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سمیت تمام عوامی نمائندے عوام کی مدد کرنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔

‘وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرین کی مدد کررہی ہے’

آغا سراج درانی نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی این ڈی ایم اے کے ذریعے مدد کر رہی ہے، کیمپوں میں موجود افراد کو پی ڈی ایم اے کے ذریعے ہرممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عوام کی مدد میں غفلت کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی جلد از جلد  نکاسی کیلئے کام کر رہے ہیں، ٹینٹ، مچھر دانیوں اور دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے، اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

دوست ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری

دوست اور برادر ممالک کی جانب سے پاکستان کے  سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس حوالے سے متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر ایک اور خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان پاک فوج اور این ڈی ایم اے حکام نے وصول کیا ہے جو کہ یو اے ای سے کراچی آنے والا یہ 25 واں جہاز ہے۔

خیال رہے کہ سامان میں کھانے پینے کی اشیا، خیمے مچھردانی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے امریکہ بھی پیش پیش  ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرفورس کا تیسرا خصوصی جہاز کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ نے سامان میں خیمے مچھردانی، کھانے پینے کی اشیاء بھیجی ہیں تاہمامریکا سے آنے والے امدادی سامان کو پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے وصول کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ سے اب تک 3 خصوصی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لاچکے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.