عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے تیسری ’ٹیلی تھون‘ کرینگے
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے تیسری ’ٹیلی تھون‘ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون آج مورخہ 18 ستمبر بروز اتوار رات 9:00 بجے کریں گے، جس میں دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیں گی۔
سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیسری ٹیلی تھون
آج رات 9:00بجے #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/hlIblZEh7Y— PTI (@PTIofficial) September 18, 2022
گزشتہ روز چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان کردیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔
Chairman Imran Khan will be holding 3rd Telethon to raise funds for flood Affectees!
?️ September 18, 2022 | Sunday
⏰ 9:00PM PKT.Or click link to donate now:
?️ https://t.co/gPbpoP5ptZ pic.twitter.com/YEc1Wz4XF8— PTI (@PTIofficial) September 17, 2022
جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں، جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی 2 ٹیلی تھون کر چکے ہیں جس دوران سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔
سب سے پہلے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی گئی تھی جبکہ دوسرے سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔
Comments are closed.