صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے زرعی یونیورسٹی کے امیر محمد خان کیمپس مردان کے لیے عمارت کی تعمیر کے منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عمل درآمد کی تجویز سے اصولی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
پشاور میں ایک اجلاس کے دوران محمود خان نے نتیجہ خیز زرعی تحقیق کے فروغ پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ایک وسیع شعبہ ہے جس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے نالج بیسڈ اکانومی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی جدید خطوط پر ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں تاہم اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اب بھی اصلاحات کی بڑی گنجائش موجود ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی اور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے تعلیمی ادارے تباہ ہوئے، کسی نے بحیثیت قوم اپنی نوجوان نسل کے بارے نہیں سوچا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
Comments are closed.