شہباز شریف اور کابینہ ارکان غیرملکی دوروں پر عیاشیاں کررہے ہیں، حسان خاور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ کابینہ ارکان غیرملکی دوروں پر عیاشیاں کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ شہباز شریف اور کابینہ ارکان غیرملکی دوروں پر عوام کے خون پسینے کی کمائی سے عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ عوام بنیادی اشیاء خوردونوش کے لیے ترس رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مہنگے ہوٹلوں کا خرچہ غریب عوام کی روٹی چھین کر پورا کیا جارہا ہے، یہ جانتے ہیں کہ اب دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتے اس لیے جتنی عیاشی کرنی ہے اب ہی کرلیں۔

سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے، خرم شیر زمان

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے، ملک میں قیامت کا سماں ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اس وقت دنیا کے بڑے نامور شخصیات متاثرین سے ہمدردی کیلئے پاکستان میں موجود ہیں، لیکن افسوس دو نمبر وزیراعظم اور نالائق کابینہ متاثرین کو تنہا چھوڑ کر غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے، کابینہ اپنے سیر سپاٹے کررہی ہے۔

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.