شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی

شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیک ہونے ولی آڈیو میں مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر شہباز شریف کو صحت سہولت کارڈ بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

شہبازشریف مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر صحت انصاف کارڈ بند کر دیں گے، اس کا مسئلہ نہیں ہے۔

جس پر مریم نواز شہباز شریف سے کہتی ہیں کہ عمران خان کے پاس ایک صحت سہولت کارڈ کے علاوہ ہے ہی کیا؟

نئی آڈیو لیک پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا ردعمل

نئی آڈیو لیک پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات سننے میں آئی تھی، اگر یہ آڈیو صحیح ہے تو اس پر بہت افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ پر سیاست قابل مذمت ہے، یکم جولائی سے وفاق نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو صحت انصاف کارڈ سے محروم کیا، 60 لاکھ قبائلی بھائیوں کے حق کے لیے ہم نے آواز بھی اٹھائی تھی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت محدود بجٹ کے باوجود قبائلی اضلاع کی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہی ہے۔

 

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.