شمالی وزیرستان، دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 اہلکار شہید
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشم میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ دوسرے شہید ہونے والے 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے واقعے کے فوری بعد دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
Comments are closed.