سیلاب سے تباہی کا ابتدائی تخمینہ 30 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا ابتدائی تخمینہ 30 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ مینینڈیز سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے سیلاب سے نجات کے لیے امریکی امداد کو سراہا اور چیئرمین مینینڈیز کو سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات سے آگاہ کیا۔

   وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس تاریخی طور پر اس طرح کی قدرتی آفات کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بحران نے پاکستان کو بہتر، سرسبز اور لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر کا موقع فراہم کیا ، درکار بھاری سرمایہ کاری کے پیش نظر، پاکستان نے امریکی حکومت اور نجی شعبے کو اس کام میں اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک  ایک تہائی کے ساتھ پانی میں ڈوب گیا، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جو آسٹریلیا کی آبادی سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہی کا ابتدائی تخمینہ 30 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

 دوسری جانب چیئرمین مینینڈیز نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.