سپریم کورٹ؛ نئےعدالتی سال کا آغاز 12ستمبر کوہوگا
سپریم کورٹ میں نئےعدالتی سال کا آغاز 12ستمبر کوہوگا۔
سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں 11ستمبر2022 کو ختم ہونے کے بعد نئے عدالتی سال کا آغاز12ستمبر کوہوگا۔
نئے سال کے آغازپر فل کورٹ ریفرنس کمرہ عدالت نمبرایک میں ہوگا۔ فل کورٹ ریفرنس کی صدارت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کریں گے۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 51240رہ گئی۔ یہ تعداد31 جنوری کو 53ہزار964تھی۔ چھٹیوں کے باوجود سپریم کورٹ نے15روز میں 1384مقدمات نمٹائے۔
تازہ اعداو شمار کے مطابق عدالت عظمی نے پندرہ اگست سے 31اگست تک 3184مقدمات نمٹائے۔
عدالت عظمی میں سب سے زیادہ 27ہزار726آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ 9 ہزار 537 دیوانی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت میں بارہ سال سے زیراالتوا واحدریفرنس ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کی بھی گذشتہ کئی سال سے سماعت نہیں ہوسکی۔
اعداوشمارکے مطابق سزائے موت و عمر قید کے قیدیوں کی طرف سے جیلوں سے بھجوائی گئی 2902 اپیلیں بھی سماعت کی منتظرہیں۔
Comments are closed.