زراعت کا شعبہ ایک اہم انتہائی اہم شعبہ ہے، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ایک اہم انتہائی اہم شعبہ ہے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے منصوبے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اقتصادی ماہرین، کلیدی ترقیاتی اسٹیک ہولڈرز اور ڈونرز کیساتھ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے نہ صرف جانیں لی ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر اور ذریعہ معاش کو بھی متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری چیلنج سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی جلد بحالی ہے کیونکہ زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جن شعبوں میں پوٹینشل ہے اسکا بھرپورفاہدہ لیا جائے گا بالخصوص زراعت کا شعبہ جو ایک اہم انتہائی اہم شعبہ ہے، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو, تنظیم نو کے لیے حکومت تمام وسائل کو بروکار لا رہی ہیں۔
اس موقع پر چیف اکانومسٹ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جس سے ملک کا زراعت اور انفراسٹرکچر کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔
چیف اکانومسٹ کا مزید کہنا تھا کہ مختلف وزارتیں نقصان کی تشخیص کی رپورٹس شیئر کر رہی ہیں جس سے بحالی کے منصوبے میں مدد ملے گی۔
گول میز کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ چیف اکانومسٹ،وزارت کے ممبران، ماہرین اقتصادیات اور ڈونرز نے شرکت کی۔
Comments are closed.