امریکا اور برطانیہ کے دورے کے بعد وزیر اعظم کی وطن واپسی

امریکا اور برطانیہ کے بھرپو دورے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا ہے۔

 

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.