بحثیت سربراہ مملکت تمام ادارے میرے لئے اہم ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا ہے کہ بحثیت سربراہ مملکت تمام ادارے میرے لئے اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور اس کے اداروں کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، افواج پاکستان نے ملک کی سالمیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، موجودہ سیلاب میں جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ بحثیت سربراہ مملکت تمام ادارے میرے لئے اہم ہیں،موجودہ حکومت کی کامیابی بھی ملک کے لئے اہم ہے۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہ سیلابوں پر قابو پانے کے لئے ملک کے لئے ڈیم بنانا ناگزیر ہیں، پانی کی تقسیم کے حوالے سے معاملات شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کالاباغ اور دوسرے آبی منصوبوں کو ہمیشہ سیاسی مفادات کے لیئے استعمال کیا گیا،صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیئے جدید مواصلاتی ٹیلی مینٹری نظام کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پار پانی کی تقسیم پر معاہدہ ہونا چاہیے، مناسب وقت پر پانی کی تقسیم اور استعمال مستقبل میں افغانستان کے ساتھ تنازعات پیدا نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور پروپیگنڈا مسائل پیدا کررہا ہے، بے لگام سوشل میڈیا معلومات کی فراہمی کا مستند ذریعہ نہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی امداد پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے،آئِی ایم ایف کے بعد ورلڈ بنگ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک اور دوسرے ممالک کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
Comments are closed.