دوست ملکوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ملکوں سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ یونان سے پہلا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ایرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان کے قونصلیٹ جنرل ائیرپورٹ پر موجود تھے، یونان سے آنے والا امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے، سعودی عرب سے تیسرا خصوصی جہاز امدادی سامان لیکر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سعد بن ایوب نے مزید کہا کہ سعودی قونصلیٹ جنرل ایرپورٹ پر موجود تھے جبکہ سعودی عرب سے آنے والا امدادی سامان این ڈی ایم اے نے وصول کیا۔
Comments are closed.