حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اصلاحات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ  حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے متعدد ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے۔

تفصیلات کت مطابق  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سی ای او قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی شیخ فیصل بن الثانی کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی اور دیگر سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کا خیرمقدم کیا اور انہیں  پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر آگاہ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے متعدد ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے۔

شیخ فیصل بن  الثانی نے  پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

سی ای او قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ  قطر پاکستان میں توانائی، ایئرپورٹ انفراسٹرکچر وغیرہ میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور  شیخ فیصل الثانی کو  پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی  بھی کروائی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.