آج یہ کرپٹ ٹولہ 11 ہزار ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرنے جا رہا ہے، اعظم سواتی

سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ آج یہ کرپٹ ٹولہ 11 ہزار ارب کے کرپشن کے کیسز ختم کرنے جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کہاں گیا تمھارا قانون، آئین اور سب سے بڑھ کر ضمیر کی آواز جس کا تم نے حلف لیا ہے؟ تاریخ اس این آر او 2 کی وجہ سے آپ کو کس نام سے یاد کرے گی؟

اعظم سواتی نے کہا کہ آج اس ملک کا بچہ بچہ تم چند لوگوں کو اس بڑے باوقار ادارے میں کس نام سے یاد کر رہا ہے؟ یہ غریبوں کے ملک کی لوٹی ہوئی دولت ہے، کیا جواب دو گےاس ملک کے عام آدمی کو جو بجلی، گیس، پیٹرول، آٹے کی ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان ہینڈلرز اور ان کے محدود حمایتوں سے مخاطب ہوں، جواب دو جب تمھیں حرف بہ حرف معلوم تھا کہ زرداری، نواز، شہباز اور دیگر ٹولہ سر سے پاوں تک کرپٹ ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کے ساتھ جو زیادتی آپ نے کی ہے، اس ملک کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بچے، نوجوان آپ کو گالیاں ہی نہیں بلکہ جھولی پھیلا کر آپ کو بد دعا دے رہے ہیں۔

سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ملک پر مافیا مسلط کر کے جو نقصان آپ لوگوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو پہنچایا ہے تو یاد رکھو کہ تمھارے اور تمھاری اولاد کا انجام بھی اسی طرح برا ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور بے شمار سنگین مالی کیسوں میں ملوث ہیں اور وہ کیسز عمران خان یا اس کی حکومت نے نہیں بنائے تو ان حقائق کے باوجود ان لوگوں کو حکومت بنا کردینا کون سی حب الوطنی ہے؟

اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس خاص طبقے کےان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے ان چوروں، ڈاکوں کو کرسی پر بٹھا کر ملک پر مسلط کیا، آج ملک کی معیشت اور معاشرت تباہ ہو چکی ہے، آپ کی اس شرم ناک غلطی کی سزا اس قوم اور ملک کے 22 کروڑ لوگوں کو مل رہی ہے، جانتے ہو تم چند لوگوں کی ذاتی مفاد کیلئے اس کرپٹ ٹولے سےملنے کا انجام کیا ہو گا؟

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.