ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے، سعد رفیق
سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے اور ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت دی گئی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر پندرہ تک کی جائے اور کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے اور ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.