ایم کیو ایم کارکنان اور عوام کی ہے ، خالد مقبول
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان اور عوام کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وسیم اختر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف ٹاؤنوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر منفی پروپیگنڈہ اور جبر کے باوجود ذمہ داران اور کارکنان کی ثابت قدمی تحریک کا اثاثہ ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان نے اپنے صبر و برداشت سے جابر قوتوں کو شکست فاش دے دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کارکنان اور عوام کی ہے تمام ذمہ داریاں عارضی ہیں، کوئی بھی ذمہ دار اپنے آپ کو مستقل نہ سمجھے آج وہ ہے کل اس کی جگہ کوئی اور ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان آپس میں اتفاق اتحاد اور نظم و ضبط برقرار رکھیں، آنے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔
Comments are closed.