الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہےجبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سیلاب سے بہتر نمٹا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں کریانے کی دکانوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں، کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اور معاشی عدم استحکا ملک میں آرہا ہے، فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔

انہوں نے مزید پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں ، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے، فواد چودھری

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.