اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ تعاون کی اپیل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے اپک پیغام میں عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
I have arrived in Pakistan to express my deep solidarity with the Pakistani people after the devastating floods here.
I appeal for massive support from the international community as Pakistan responds to this climate catastrophe.
— António Guterres (@antonioguterres) September 8, 2022
انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان اس موسمیاتی تباہی کا مقابلہ کر رہا ہے اور وہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچے ہیں ۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے درمیان یکجہتی کے لیے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران یو این سیکریٹری جنرل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
اسکے علاوہ دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سکریٹری جنرل کا دورہ متاثرین کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
Comments are closed.