آزادی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، عمران خان
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب انسان غلامی کی زنجیریں توڑتا ہے تب وہ طاقتور ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں ہمارا ملک بہت تیزی سے آگے جا رہا تھا جبکہ 90 کی دہائی تک پاکستان ہندوستان سے خوشحال ملک تھا لیکن ان دو خاندانوں نے ملکی دولت لوٹ کرملک پر مزید قرضہ چڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سےعوام کی کمر ٹوٹی ہوئی ہے اور یہ 1100 ارب کے کیسز معاف کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب یہ حکومت چھوڑ کر گئے تھے 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا اور جب ہم چھوڑکرگئے اس وقت 16 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسی مائنڈ سیٹ ہے جو ان کو ہم پر دوبارہ مسلط کررہی ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہے اور اس سے بڑی ملک سے غداری کوئی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر وہ چیز کرنی ہے جس سے پاکستان کی دولت میں اضافہ ہو کیونکہ جو قوم اپنے خرچے خود نہیں اٹھاتی تو غلام بن جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ اندازہ نہیں لگاسکتے صحت کارڈ غریب کےلیے کتنی بڑی نعمت ہے کیونکہ جب کسی گھر میں بیماری آجائے تو وہ مشکل میں ہوتا ہے جس پر مریم کہہ رہی ہے ہیلتھ کارڈ سےعمران خان کو فائدہ ہوگا اسے بند کردو اور شہباز شریف بھی کہہ رہا ہے کہ بند کردو کہوں گا پیسہ نہیں ہے۔
Comments are closed.