گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں’غیرت کے نام‘ پر قتل

گجرات پولیس کے ترجمان نعمان حسن نے بتایا کہ مقتولین کے اہلخانہ نے انہیں چند دن کے لیے گجرات آنے پر زبردستی راضی کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر ہوا لیکن اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں پر ان کے پاکستانی شوہروں جو ان کے رشتے میں کزن بھی تھے، دباؤ تھا کہ اسپین میں ان کی آمد کے لیے سفارتی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے اہلخانہ کے 7 افراد قتل میں مطلوب ہیں، مذکورہ واقعہ پر مؤقف لینے کے لیے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے سے ہفتے کو رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہیومن رائٹس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 450 افراد کا قتل ہوا، مقتولین میں مرد بھی شامل ہیں لیکن خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ متعدد قتل کے بارے میں پولیس بھی لاعلم ہوتی ہے۔

Translate »