متحدہ عرب امارات کا مشکل حالات میں مدد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا مشکل حالات میں مدد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کے لیے پیش پیش رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای ریڈ کریسنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سیلاب کی امدادی کوششوں میں مدد کے لیے عطیہ کی مہم شروع کی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثر علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔

ناصر شاہ نے وفد کے ہمراہ نوابشاه ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں مون سون کی رکارڈ بارشوں کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، نقصان کے ازالے کیلئے حکومت سندھ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ بارش متاثرین کی بحالی کو یقینی بنا کر انہیں واپس اپنے گھروں کی جانب منتقل کیا جائے، سندھ حکومت وفاقی حکومت اور دیگر دوست ممالک کی مدد سے بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، متحدہ عرب امارات کے شیخ حمدان بن زید کی جانب سے اس مشکل وقت میں سب سے پہلے رلیف کا سامان بھیجنے کے ساتھ اپنا اعلیٰ سطحی وفد بھی بھیجا گیا ہے۔

یو اے ای وفد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور بارش متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینا اور انہیں مزید رلیف فراہم کرنا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.