اس امپورٹڈ حکومت نے ایک بار پھر انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس کو بلاک کر دیا، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ایک بار پھر انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس کو بلاک کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر ایوب نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس بند ہونے کے باوجود لوگوں نے خان کی تقریر سننے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جتنا زیادہ آزادی اظہار کو دبائیں گے ہم اتنا ہی جواب دیں گے، آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ملک بھر میں ایک بار پھر یوٹیوب ڈاؤن ہو گیا تھا۔

یوٹیوب ڈاؤن ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.