امپورٹڈ حکومت سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی، فیاض الحسن
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مپورٹڈ حکومت سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے عطا تارڈ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ویز اعلیٰ پرویز الہیٰ تجربہ کار سیاستدان ہیں جو تمام انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
‘ن لیگ “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” والے فارمولے پر چل رہی ہے’
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ترقی کیلئے کیسے کام کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” والے فارمولے پر چل رہی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے لئے تمام وسائل شفاف اور احسن طریقے سے استعمال ہو رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شفافیت کے ساتھ استعمال کر رہی ہے، عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی۔
‘گیارہ گیدڑوں کو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا چاہیے’
ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عمران کے ہر کامیاب جلسے نے مکس اچار پارٹی کی نیندیں حرام کر دی ہیں، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے امپورٹڈ حکومت کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔
فیاض الحسن نے مزید کہا کہ عمران کی ایک کال پر پوری پاکستانی عوام باہر نکل آتی ہے، جنکی اپنی کریڈیبیلٹی صفر ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، گیارہ گیدڑوں کو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، عطا تارڑ
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا تھا کہ پنجاب کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف حملے کرنے اور بیانیہ بنانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فکر نہ کریں عوام نے اسکے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، گوجرانوالہ کا جلسہ دیکھیں عدلیہ کے خلاف اسکے بیانیہ کی وجہ سے لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ نے کام سے انکار کر دیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ صوبے میں ریاست مخالف باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم اس فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، آپ سو جھوٹے مقدمے بنائیں ہمیں عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Comments are closed.