الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب منسوخ
الیکشن کمیشن کی ہدایات پر پنجاب مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے پنجاب مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے آج وزیر برائے لیبر اینڈ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کیا تھا، مراسلے میں یکم اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پنجاب مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد ایسے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات و افتتاح پر پابندی عائد ہے جو انتخابات پر اثر انداز ہوں۔
تاہم ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی ہدایات پر متعلقہ محکمے نے پنجاب مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی۔
Comments are closed.