آج پاکستان کی تاریخ فیصلہ کن وقت ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ فیصلہ کن وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے لئے لوگ آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان ہماری قربانیاں ضائع تو نہیں ہونے دے گا تو میں ان کو کہتا ہوں کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو جب بھارت نے غیر قانونی طرقے سے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کیا تھا تو ہم نے بھارت سے تمام تعلاقات ختم کردیئے تھے  کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کشمیوں کی قربانی کا سودا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کی مدد سے امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا اور یہ مسلط ہوئے کیونکہ یہ  پتلے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دنیا کو پتہ چلے کہ سائفر کی حقیقت کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بات نہیں مانی تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہےپاش کرنے لگتا ہے اور ایسی پالش کرتا ہے کہ اس میں شکل شکل نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی لوٹے جمہوریت کی توہین ہیں انہوں نے سیاست کو تجارت بنادیا ہے  جبکہ اگر انسانوں کی خدمت کی جائے تو سیاست عبادت ہے لیکن انہوں نے اپنا ضمیر بیچا اور ایسے لوگوں کو آپ نے ووٹ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہٹائی گئی اور ان لوگوں کو بٹھایا گیا ۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.