بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی جانب سے کیس میں بریت پر مریم نواز اور صفدر کو مبارکباد دی گئی ہے۔
The edifice of lies, slander & character assassination has come crumbling down today. Maryam Nawaz’s acquittal in the Avenfield Reference is a slap in the face of so-called accountability system that was employed to target Sharif family. My congratulations to Maryam Beti & Safdar
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام کو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ کیس میں بریت پر مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد ہو۔
ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم، ہائیکورٹ نے مریم نواز کو بری کردیا
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدرکو بری کرتے ہوئے احتساب عدالت کی سزائیں کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔
آج جھوٹ کا اختتام ہوگیا، مریم نواز
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں، آج نواز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسان پر لمبی آزمائش تھی لیکن آج جھوٹ کا اختتام ہوگیا، ایسا کوئی سیاسی لیڈر نہیں جس پر اتنا کڑا وقت گزرا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز پر گئے تھے اسی وزیراعظم کے جہاز پر واپس آئے البتہ جنہوں نے الزام لگایا اسی پارٹی کے صدر نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد واپس آ رہے ہیں، نواز شریف کو ہٹانے والے سازشی اب کہی دور بیٹھے ہیں۔
Comments are closed.