آج جھوٹ کا اختتام ہوگیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جھوٹ کا اختتام ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں، آج نواز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔

  مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسان پر لمبی آزمائش تھی لیکن آج جھوٹ کا اختتام ہوگیا، ایسا کوئی سیاسی لیڈر نہیں جس پر اتنا کڑا وقت گزرا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز پر گئے تھے  اسی وزیراعظم کے جہاز پر واپس آئے البتہ جنہوں نے الزام لگایا اسی پارٹی کے صدر نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔

  مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد واپس آ رہے ہیں، نواز شریف کو ہٹانے والے سازشی اب کہی دور بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آیا اور نواز شریف کو فاول پلے کر کے باہر نکالا گیا۔

  مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ، جھوٹا ، سازشی اور مکار شخص ہے کیونکہ کھیل کھیل میں وہ ملک نگل گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قذافی اسٹیڈیم سمجھ لیا ہے، کیا قومی سلامتی ، ملکی مفادات ، فارن پالیسی کھیل ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جعل سازی ، مکاری کرکے پورا ڈرامہ کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.